فیضان اشرف سلفی

حافظ وقاری مولانا فیضان اشرف ھندوستان کے ابھرتے ہوئے ایک نوجوان خطیب اورکہنہ مشق قلمکار ہیں ،آپ کی دس کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں ،طلبہ وطالبات کے اندر ملکۂ خطابت  پیدا کرنے کے لئے اردو ،عربی اور ھندی میں ھدیۂ خطیب ،صدائے خطیب ،طالبات کی دلنشیں تقریریں ،اسلامی ہندی تقریریں،إن من البيان لسحرا بالخصوص آپ کی ایک کتاب خطبات خطیب موجودہ وقت کے خطباء کے لئے موزوں کتاب ہے ،اس کے علاوہ گلہائے رنگا رنگ،مشکواة المرام،تفهيم التجويد،عقيدہ کوئز ،الدرر اللفظیه مدارس کے نصاب میں شامل ہیں۔
جامعہ اسلامیہ سنابل نئی دہلی میں تدریس کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
ماہنامہ مجلہ التبیان دہلی میں کتاب وسنت کی روشنی میں اور پندرہ روزہ ترجمان میں شخصیات پر مضامین لکھتے ہیں ۔

فیضان اشرف سلفی