صدر ترکی رجب اردگان نےمسجد آیا صوفیہ کی عبادت کے لئے کھولنے سے پہلے دورہ کیاترکی صدر جناب رجب طیب اردوگان نے 86 سال کی رکاوٹ و تعطلی کے بعد اگلے جمعہ 24 جولائی کو نماز کے لئے دوبارہ کھولنے سے پہلے آیا صوفیہ مسجد میں ہونے والی تیاریوں کا معائنہ کیا۔
صدر اردوان تقریبا ایک گھنٹہ تک آیا صوفیہ مسجد میں قیام پذیر رہے اس دوران انہوں نے وزیر ثقافت و سیاحت محمد نوری ارصوی ، اور استنبول کے گورنر علی یرلی قایا سے افتتاحی پروگرام کے لئے جاری جملہ تیاریوں کی پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
آیا صوفیہ مسجد سے باہر نکلنے کے بعد صدر اردگان نے بیرونِ مسجد سبھی شہریوں کو اپنے کلماتِ مبارکبادی اور ہدیۂ سلام پیش کیا۔
آیا صوفیہ مسجد کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے تکسم مسجد اور اتاترک ثقافتی مرکز کا بھی دورہ کیا جو ابھی استنبول میں زیر تعمیر ہیں۔