اردو میں آگاہی

اردو ہے جس کا نام

ہمارے بارے میں

خیر مقدم ہے آپ کا،  آپ کی اپنی زبان کی ویب سائٹ پر جس کا نام ہے  اردو میں آگاہی،  عرصہ دراز سے  ضرورت محسوس ہو رہی تھی اردو زبان کے  کسی ایسے آن لائن پلیٹ فارم   کی  جس میں بشمول اسلامیات و ادبیات فی زمانہ رائج  جملہ علوم و فنونِ جدید مثلا کمپیوٹر ٹکنالوجی ، انٹرنیت،  ویب سائٹ ڈیزائننگ جیسے موضوعات پر مشتمل مواد موجود ہوں جو بمنزلہ ایک دائرۃ المعارف ،  مجمع العلوم  و انسائیکلوپیڈیا  ہو،  جس کا مقصد اپنے قارئین کے لئے آسان اور سہل انداز میں  جملہ معلومات کی  فراہمی ہو، لہذا انہیں اسباب و محرکات کو مد نظر رکھتے ہوئے اردو میں آگاہی نام کی ویب سائٹ وجود میں آئی۔

اردو میں معیاری مواد مہیا کرانے  والی اس ویب سائٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں پر  موجود جملہ مضامین  تحقیق شدہ  اور تفصیلی ہوا کرتے ہیں جو آپ کے لئے کافی اطمینان بخش ثابت تو ہوا کرتے ہیں ساتھ ہی آپ کی منشا اور طلب کو مدِ نظر رکھ کر ترتیب دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے  آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

آگاہی (awareness) کا لفظ اردو میں وسیع معنوں میں مستعمل ہے۔ اگر اس لفظ کی طبی تعریف کی بات کی جائے تو علم طب میں آگاہی سے مراد وہ صلاحیت ہوتی ہے جس کی مدد سے تمام جاندار (بشمول انسان) حسی منبات (sensory stimuli) کو حاصل کرنے کے بعد ان میں تفریق یعنی ان کی الگ الگ احساسات کی صورت میں شناخت کر سکیں۔ آسان الفاظ میں یوں سمجھئے کہ آگاہی اصل میں آگاہ (perceive) ہونے کی صلاحیت کو کہا جاتا ہے یعنی محسوس کرنا یا واقعات، اجرام و قرینات کو شعوری طور پر سمجھنا ہی آگاہی کہلاتا ہے۔

اس ویب سائٹ پر آنے کے لئے آپ کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد،  آپ یوں ہی ہمارے ساتھ بنے رہیئے۔

UrduMe.info

Your source Urdu Literature, Islamic Studies including its History and Tradition, News, Technology News, Gadgets, Consumer Technology, and Softwares.
Check out our website for the latest trends on computer, smartphones, electronic gadgets, internet stuff and others.